پی ڈی ایم کا جلسہ ہوکر رہے گا ،مریم اورنگزیب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم نے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ جلسہ مقررہ دن، وقت اور مقام پر تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہوکر رہے گا ،عمران صاحب کورونا کے پیچھے چھپنے سے پی ڈی ایم کا جلسہ نہیں ر±کے گا،عمران صاحب آپکی اورحکومت کی’ریک لیس‘پالیسیوں نے قوم کو’ریسٹ لیس‘کردیا ، عمران صاحب اب آپ کے اپنے ریسٹ لیس ہونے کا وقت ہوگیا ہے ۔
ترجمان مسلم لیگ کاکہناہے کہ عمران صاحب آپکی’ریک لیس‘خارجہ پالیسی سے سقوط کشمیر ہوا، عوام آٹا،چینی،بجلی،گیس چوری کی شکل میں’ریک لیس‘پالیسی کانتیجہ بھگت رہے ہیں،’ریک لیس‘میڈیا پالیسی نے اظہار رائے کا گلا گھونٹ دیا ہے، انہونے کہاکہ’ریک لیس‘ قرضہ پالیسی سے قوم قرض کی دلدل میں ڈوب گئی،’ریک لیس‘معاشی پالیسی نے ملک کی معیشت تباہ کردی ہے،’ریک لیس‘پالیسی نے پشاور میں 126 ارب کے کھڈے کھود دیے ہیں ۔