ٹرمپ کے بڑے بیٹے کابھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

ٹرمپ کے بڑے بیٹے کابھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
ٹرمپ کے بڑے بیٹے کابھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

  

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے نوول کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ گیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ٹرمپ جونیئر کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہفتے کے شروع میں ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے اور اس نتیجے کے بعد سے ہی وہ اپنے کیبن میں قرنطینہ کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ان میں اب تک بیماری کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور وہ طبی طور پر تجویز کردہ نوول کورونا وائرس کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔اکتوبر کے اوائل میں 14 سالہ بیرن ٹرمپ میں بیماری کی تشخیص کے بعد صدر کے بچوں میں سے ٹرمپ جونیئر وائرس کا نشانہ بننے والے دوسرے فرد ہیں۔گزشتہ ماہ صدر اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے نوول کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -