مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدرکی مشکلات میں مزید اضافہ،مزار قائد کی بے حرمتی پر درخواست دائر

مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدرکی مشکلات میں مزید اضافہ،مزار قائد کی بے حرمتی پر ...
مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدرکی مشکلات میں مزید اضافہ،مزار قائد کی بے حرمتی پر درخواست دائر

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن(ر) صفدرکی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا، مزارقائد انتظامیہ کی جانب سے لیگی رہنماﺅں کیخلاف درخواست دائرکردی گئی۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق درخواست مزارقائد کے ایڈمنسٹریٹر غلام اکبر میمن نے دائر کی ،درخواست گزار نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں اپنا بیان بھی ریکارڈ کرا دیا،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ لیگی رہنماﺅں نے حاضری کے دوران شدید نعرے بازی کی اور مزار کاتقدس پامال کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -