فردوس عاشق اعوان نے گورنر پنجاب کو آوٹ کر دیا 

فردوس عاشق اعوان نے گورنر پنجاب کو آوٹ کر دیا 
فردوس عاشق اعوان نے گورنر پنجاب کو آوٹ کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر ہاﺅس میں کرکٹ میچ کے دوران فردوس عاشق اعوان نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو آوٹ کر دیا ۔

گورنرہاﺅس لاہور میں ورکر ویلفیئر ڈے کی مناسبت سے نادار اور مستحق بچوں کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کرکٹ کا میچ بھی کھیلا لیکن وہ وزیر اطلاعات کے ہاتھوں سیدھے بولڈ ہو گئے ۔

گورنر ہاﺅس میں ہونے والے اس میچ میں چھوٹے چھوٹے بچوں نے فیلڈنگ کے فرائض انجام دیئے جبکہ فردو س عاش اعوان گیند پکڑ کر میدان آ گئیں اور دوسری جانب میدان گورنر پنجاب نے بیٹ سنبھالا اور کریز پر آ کر کھڑے ہو گئے، گورنر پنجاب صرف ایک ہی گیند کھیلنے میں کامیاب ہوئے اور وزیر اطاعات نے انہیں دوسری گیند پر بولڈ کر کے پولین واپس پہنچا دیا ۔ 

اس کے بعد فردوس عاشق اعوان بیٹنگ کیلئے آئیں اور گیند کروانے کیلئے ، اتنی دیر میں پیچھے کھڑے گورنر پنجاب چوہدری سرور آگے اور گیند خود کروانے کا ’ اعلان ‘ کیا ، فردو س عاشق اعوان نے مہارت کے ساتھ دو تین شاٹس کھیلیں لیکن پھر وہ بھی آوٹ ہو گئیں ۔اس سارے منظر کو بچے اور بڑے دیکھ کر محظوظ ہوتے رہے ۔

ویڈیو

مزید :

قومی -