انسداد منشیات کے ادارے کا کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر پر چھاپہ، کیا کچھ ملا؟

انسداد منشیات کے ادارے کا کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر پر چھاپہ، کیا کچھ ملا؟
انسداد منشیات کے ادارے کا کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر پر چھاپہ، کیا کچھ ملا؟
کیپشن:    سورس:   Instagram

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے خاتون کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر پر چھاپہ مار کر وہاں سے معمولی مقدار میں چرس برآمد کرلی۔

این سی بی کی جانب سے سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس میں منشیات کے پہلو کی تفتیش کے دوران بھارتی سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ سرکاری حکام نے بھارتی سنگھ کے گھر کی مکمل تلاشی لی جس کے دوران وہاں سے معمولی مقدار میں چرس برآمد ہوئی۔

بعد ازاں این سی بی حکام بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کو مزید پوچھ گچھ کیلئے اپنے دفتر لے گئے۔

این سی بی حکام کے مطابق بھارتی سنگھ کا نام اس وقت سامنے آیا جب ایک ڈرگ ڈیلر نے ان کے منشیات استعمال کرنے کا انکشاف کیا۔ بھارتی سنگھ کے علاوہ این سی بی حکام نے ممبئی میں اسی سلسلے میں 2 مزید گھروں میں بھی چھاپے مارے ہیں۔

مزید :

تفریح -