لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، 106کنکشنز چیک کئے تو کتنے میٹروں میں بےضابطگیاں پائی گئیں؟تفصیلات آگئیں

 لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، 106کنکشنز چیک کئے تو کتنے میٹروں میں ...
 لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، 106کنکشنز چیک کئے تو کتنے میٹروں میں بےضابطگیاں پائی گئیں؟تفصیلات آگئیں

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ای سینٹرل اللہ یار خان کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔

ایس ای اللہ یار خان کے مطابق فیلڈ سٹاف نے گرین ٹاؤن،چوہنگ اور مصطفی ٹاؤن سب ڈویژنز کے زیرِ انتظام علاقوں میں سرچ آپریشن کیاجس دوران کل106کنکشنز چیک کئے گئے۔دوران چیکنگ19 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ایس ای اللہ یارخان کےمطابق پکڑے جانےوالےکنکشنز میں5میٹر ڈائریکٹ سپلائی،3ڈسپلے واش،1میٹر ڈیڈ سٹاپ،2میٹرڈسپلے اوپن،2میٹر ٹمپرڈ جبکہ6مختلف نوعیت کے کیسز تھے۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے27,657یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں,پکڑے جانے والے5 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -