وزیراعلی عثمان بزدارنے پنجاب پولیس میں ہزاروں بھرتیوں کی منظوری دے دی

وزیراعلی عثمان بزدارنے پنجاب پولیس میں ہزاروں بھرتیوں کی منظوری دے دی
وزیراعلی عثمان بزدارنے پنجاب پولیس میں ہزاروں بھرتیوں کی منظوری دے دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے پنجاب پولیس اور بلوچ لیویز میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب پولیس میں مزید 10ہزار تین سو کانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے جبکہ بلوچ لیویز میں 378بھرتیاں ہوں گی،تمام بھرتیاں 100فیصد میرٹ پر ہوں گی۔ وزیراعلی نے کہاکہ امن عامہ کی صورتحال میں بہتری کو یقینی بنانے کے لئے پولیس میں مزید بھرتیاں کی جا رہی ہیں اور امن وامان کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچ لیویز میں بھرتیوں سے راجن پور اورڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں لاء اینڈ آرڈر میں بہتری آئے گی،ماضی کی روایات کے برعکس پولیس کی ضروریات کا تعین کر کے وسائل مہیا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -