وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایسی بات کہہ دی کہ مودی سرکار کے ہوش اڑ جائیں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایسی بات کہہ دی کہ مودی سرکار کے ہوش اڑ جائیں گے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایسی بات کہہ دی کہ مودی سرکار کے ہوش اڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہمارا اور خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہے، ہر ممکن حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں،بھارتی ہتھکنڈوں پرپاکستان خاموش نہیں رہیگا،سی پیک کیخلاف سازش کرنے پربھارت کوناکامی ہوگی،ہم چین کے ساتھ ملکر سی پیک کی حفاظت کریں گے اور ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے سی پیک کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاکہ پچھلے دنوں ہم نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک  ڈوزیئر پیش کیا تھا جس میں ہم نے شواہد کے ساتھ واضح کیا تھا کہ کس طرح ہندوستان، پاکستان کے اندر دہشت گردانہ کارروائیوں کی پشت پناہی کر رہا ہے اور سی پیک کے تحت منصوبوں کو نشانہ بنانے کے درپے ہے، ہم نے واضح کیا تھا کہ ہندوستان نے اس مقصد کیلئے ایک سیل بنایا ہے جس کے لیے80ارب کےلگ بھگ رقم مختص کی گئی ہے۔انہوں نےکہاکہ ہمارااوراس خطےکامستقبل سی پیک سے جڑا ہوا ہے ،اس کی ہر ممکن حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہم پرعزم ہیں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ چین بھی اس اقتصادی راہداری کی اہمیت کو سمجھتا ہے، اس لیے انہوں نے سی پیک کی سیکیورٹی کے حوالے سے واضح پیغام دیا ہے، ہم چین کے ساتھ ملکر سی پیک کی حفاظت کریں گے اور ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ڈوزئیر میں ظاہر کیے گئے خدشات کو ہم اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت تمام اہم عالمی فورمز پر اٹھائیں گے،سی پیک کیخلاف سازش کرنے پربھارت کوناکامی ہوگی،بھارتی ہتھکنڈوں پرپاکستان خاموش نہیں رہیگا، پاکستان معاملہ عالمی سطح پراٹھائیگا،بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے اس کو ہر محاذ پر ناکامی ہوگی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں قیام امن سمیت خطے کے استحکام کیلئے کوششیں کررہاہے۔

مزید :

قومی -