ڈاکوؤں نے گھر سے ایک کروڑ روپے کا سونا اور ہیرے جواہرات لوٹ لیے

ڈاکوؤں نے گھر سے ایک کروڑ روپے کا سونا اور ہیرے جواہرات لوٹ لیے
ڈاکوؤں نے گھر سے ایک کروڑ روپے کا سونا اور ہیرے جواہرات لوٹ لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں ڈاکوؤں نے ایک گھر سے ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا اور ہیرے جواہرات لوٹ لیے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈیفنس فیز 5 کے ایک بنگلے میں 4 ملزمان اسلحے کے زور پر داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔

ڈاکوؤں نے گھر سے ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا، ہیرے جواہرات اور 20 لاکھ روپے کی نقد رقم بھی لوٹ لی۔ ڈاکو جاتے ہوئے گھر والوں کے موبائل فون بھی لے گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد مزید کارروائی شروع کردی ہے۔