سردیوں کی پہلی بارش کی پیشگوئی، کب سے کب تک بادل برسیں گے؟
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں سردیوں کی پہلی بارش کی پیشگوئی کردی گئی۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں 23 سے 25 نومبر کے دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ 22 نومبر کو پاکستان میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی جس کی وجہ سے کراچی اور اس کے مضافاتی علاقوں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگرعلاقوں میں کہیں موسم خشک تو کہیں سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، کالام ، اسکردو اور استور سمیت بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔