روسی صدر پیوٹن خطرناک بیماری کا شکار ، روسی سیاستدان نے دعوی کردیا

روسی صدر پیوٹن خطرناک بیماری کا شکار ، روسی سیاستدان نے دعوی کردیا
روسی صدر پیوٹن خطرناک بیماری کا شکار ، روسی سیاستدان نے دعوی کردیا

  

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن )روس کے ایک سیاستدان نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ہم نیوز کے مطابق روسی صدر کے ناقد سیاسی رہنما ویلری سولوی نے انکشاف کیا ہے کہ پیوٹن نے رواں سال فروری میں پیٹ کے کینسر کی سرجری کرائی ہے۔68 سالہ صدر حکمرانی کے لیے اپنی بیٹی کو تیار کر رہے ہیں اور وہ اگلے سال کے آخر میں صدارت کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ ولادی میر پوٹن گزشتہ 20 سال سے زائد عرصے سے روس کے حکمران ہیں اور رواں سال جولائی میں روس کے عوام نے ولادیمیر پوتن کو 2036 تک کے لیے آئینی صدر منتخب کیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -