دبئی کی شہزادی کا باڈی گارڈ سے معاشقہ، اس کا منہ بند کرنے کے لیے 25 کروڑ روپے ادا کیے گئے، برطانوی میڈیا نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

دبئی کی شہزادی کا باڈی گارڈ سے معاشقہ، اس کا منہ بند کرنے کے لیے 25 کروڑ روپے ...
دبئی کی شہزادی کا باڈی گارڈ سے معاشقہ، اس کا منہ بند کرنے کے لیے 25 کروڑ روپے ادا کیے گئے، برطانوی میڈیا نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
سورس: Wikipedia

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کے حکمران شیخ محمدبن راشد المختوم کی سابق اہلیہ شہزادی حیاءبنت حسین 2018ءمیں متحدہ عرب امارات سے فرار ہو کر برطانیہ چلی گئی تھیں اوروہاں جا کر عدالت کے ذریعے اپنے شوہر سے طلاق لے لی تھی۔ ان کے عدالت میں زیرسماعت مقدمے کے دوران گزشتہ روز شہزادی حیاءکے متعلق اتنہائی شرمناک انکشاف سامنے آ گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق مقدمے کی سماعت کے دوران معلوم ہوا ہے کہ شہزادی حیاءبنت حسین کا اپنے برطانوی باڈی گارڈ رسل فلاورز کے ساتھ معاشقہ رہ چکا ہے۔ ان کا یہ معاشقہ دو سال تک چلا۔ اس دوران شہزادی حیاءنے رسل فلاورز کو انتہائی قیمتی تحائف بھی دیئے جن میں 12ہزار پاﺅنڈ کی لگژری گھڑی اور 50ہزار پاﺅنڈ کی ایک تاریخی بندوق شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بعد ازاں شہزادی حیاءنے اس معاشقے کو خفیہ رکھنے کے لیے رسل فلاورز کو 12لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً25کروڑ 62لاکھ روپے)کی رقم بھی ادا کی تھی۔رسل کے علاوہ دیگر 3باڈی گارڈز کو بھی شہزادی حیاءنے فی کس اتنی ہی رقم ادا کی اور انہیں بھی خاموش رہنے کو کہا کیونکہ وہ تینوں بھی شہزادی اور رسل کے معاشقے سے آگاہ تھے۔اتنی خطیر رقم لے کر رسل فلاورز نے تو اپنا شہزادی حیاءکے ساتھ معاشقہ دنیا سے مخفی رکھا لیکن رسل کی سابق اہلیہ نے، جس کی طلاق اسی معاشقے کی وجہ سے ہوئی تھی، اپنے دوستوں کو پوری کہانی سنا رکھی تھی جو اب عدالتی کارروائی میں منظرعام پر آ گئی ہے۔ واضح رہے کہ شہزادی حیاءاپنے دو بچوں کے ہمراہ امارات سے فرار ہوئی تھیں اور بعد ازاں بتایا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کی خاطر فرار ہوئی ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی بیٹی کے ساتھ بھی وہی ہو جو دبئی کے حکمران کی دیگر کئی بیٹیوں کے ساتھ ہوا۔ شہزادی حیاءکا اشارہ شیخ محمد المختوم کی ان صاحبزادیوں کی طرف تھا جنہوں نے ملک سے فرار ہو کر دیگر ممالک جانے کی کوشش کی لیکن راستے میں ہی پکڑی گئیں اور مبینہ طور پر واپس لیجا کر قید میں ڈال دی گئیں۔

مزید :

برطانیہ -