بحری جہاز پر درجنوں پلاسٹک کی بوتلیں پکڑی گئیں، کسٹمز اہلکاروں نے کھول کر دیکھا تو اندر کیا جیتی جاگتی چیز تھی؟ دیکھ کر حیران پریشان رہ گئے
جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیاءکے ساحل پر آ کر کھڑے ہونے والے ایک بحری جہاز سے پلاسٹک کی بوتلوں میں سمگل کی گئی ایسی جیتی جاگتی چیزیں برآمد ہونے کا واقعہ پیش آ گیا ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ بحری جہاز انڈونیشیاءکے علاقے پاپوا کے ساحل پر لنگرانداز ہوا تھا۔جہاز کے عملے نے کسٹمز حکام کو بتایا کہ انہیں جہاز میں رکھا گیا ایک ڈبہ مشکوک لگتا ہے کیونکہ اس سے تمام راستے عجیب و غریب آوازیں آتی رہیں۔
جب کسٹمز حکام نے اس ڈبے کو کھول کر دیکھا تو اس میں نایاب طوطے سمگل کیے جا رہے تھے جنہیں پلاسٹک کی بوتلوں میں بند کیا گیا تھا۔ پلاسٹک کی بوتلوں میں 74طوطے سمگل کیے جا رہے تھے جن میں سے 10کی راستے میں موت واقع ہو چکی تھی اور 64تاحال زندہ تھے۔یہ طوطے نیوگنی اور آس پاس کے چھوٹے جزیروں پر پائے جاتے ہیںا ور نایاب نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔کسٹمز حکام نے تمام طوطے قبضے میں لے لیے ہیں تاہم اس واردات سے متعلق کوئی گرفتاری تاحال نہیں ہو سکی۔