مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس پھیلاکر عوام کا قتل عام ہو رہا ہے، شاہ غلام قادر  پھٹ پڑے

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس پھیلاکر عوام کا قتل عام ہو رہا ہے، شاہ غلام ...
مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس پھیلاکر عوام کا قتل عام ہو رہا ہے، شاہ غلام قادر  پھٹ پڑے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس پھیلاکر عوام کا قتل عام ہو رہا ہے،سویلین عوام انڈیا کی افواج کے قتل عام کے بعد کورونا سے مررہے ہیں۔

بین الاقوامی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے۔ نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نےکہا کہ معصوم اور بھارتی جبر کے پسے ہوئے عوام کورونا سے مر رہے ہیں،بین الاقوامی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے،ملکی و بین الاقوامی میڈیا پر پابندی ہے کشمیر کے اندر لاک ڈاؤن کرکے عوام کی زندگی تباہ کی جا رہی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی صورت میں عوام  مر رہے ہیں،علاج معالجہ تک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کو کورونا ویکسین کی تیاری تک مکمل احتیاط کرنا ہوگی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -