معروف کامیڈین بھارتی سنگھ رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں ،منشیات برآمد ہونے پر گرفتار

معروف کامیڈین بھارتی سنگھ رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں ،منشیات برآمد ہونے پر گرفتار
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں ،منشیات برآمد ہونے پر گرفتار
کیپشن:    سورس:   twitter/@SonyTV

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لان )بھارت کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ کو ممنوعہ منشیات استعمال کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی بالی وڈ میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے اور اسی سلسلے میں بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔این سی بی کا کہنا ہے کہ جب ان کے افسران نے بھارتی سنگھ کے ممبئی میں واقع گھر پر چھاپہ مارا تو انہیں 86.5 گرام حشیش ملی۔ دوران تفتیش بھارتی اور ان کے شوہر ہرش لمباچھیا نے گانجا استعمال کرنے کااعتراف کیا۔این سی بی کے مطابق بھارتی سنگھ کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے شوہر ہرش کا میڈیکل چیک اپ کرایا جارہا ہے۔

مزید :

تفریح -