سعودی عرب کورونا وبا کا مقابلہ کیسے کررہاہےاورابتک کتنی کامیابی حاصل کی؟سعودی وزیرسرمایہ کاری خالد الفالح کا حیران کن دعویٰ
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے وزیر برائےسرمایہ کاری خالد الفالح نےکہاہےکہ کورونا وبا کے باوجود ہم اپنے ویژن کے مقاصد اور اہداف سے پیچھے نہیں ہٹے ،سعودی عرب کرونا وائرس وَبا کے خلاف جنگ میں کامیاب ہونےوالےممالک میں سرفہرست ہو گا۔
عرب میڈیا کے مطابق جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سعودی عرب نے جس ردعمل کا اظہار اور جو فیصلے کیے،اس کے پیش نظر وہ ایک مضبوط ملک کی حیثیت سے ابھرے گا،سعودی عرب کرونا وائرس وَبا کے خلاف جنگ میں کامیاب ہونے والےممالک میں سے سرفہرست ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سعودی نظم و نسق ایک نہایت اہل حکومت چلا رہی ہے،سعودی عرب نے کورونا وبا کا مقابلہ پختہ عزم کے ساتھ کیا اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کےباوجوداپنےمالیاتی نظام کومضبوط بنیاد وں پراستوارکیا،سعودی حکومت نےایک مرتبہ پھرثابت کیاہےکہ وہ تیل کی عالمی مارکیٹ میں دھچکوں کے باوجود آگے بڑھ سکتا ہے۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں 2020ء کی پہلی ششماہی میں گذشتہ سال کے مقابلے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 12 فی صد اضافہ ہوا ہے، سعودی عرب اپنے ویژن 2030ء کے تحت 2021ء میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرنا چاہتا ہے،کورونا وائرس کی وبا کے باوجود ہم اس ویژن کے مقاصد اور اہداف سے پیچھے نہیں ہٹے،سعودی عرب بحرانوں کا کامیابی کا ساتھ مقابلہ کر رہا ہے اور تمام چیلنجز پر پورا اترا ہے۔