وزیر قانون راجہ بشارت سے 2 وزارتیں واپس لے لی گئیں

وزیر قانون راجہ بشارت سے 2 وزارتیں واپس لے لی گئیں
وزیر قانون راجہ بشارت سے 2 وزارتیں واپس لے لی گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے 2 اضافی وزارتیں واپس لے لی گئیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر قانون راجہ بشارت سے سوشل ویلفیئر اور بیت المال کی وزارتیں واپس لے لی گئی ہیں۔ 2 وزارتیں واپس لینے کے بعد انہیں کو آپریٹو کی وزارت کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ اب ان کے پاس قانون اور کو آپریٹو کی وزارتیں رہیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی وزارت بھی تبدیل کی گئی تھی۔ انہیں اطلاعات سے ہٹا کر جیل خانہ جات کا وزیر مقرر کیا گیا تھا۔ ان کے قلمدان کی تبدیلی اتنی اچانک تھی کہ انہیں پہلے سے بتایا بھی نہیں گیا تھا بلکہ صحافیوں نے ایک تقریب کے دوران انہیں اس بارے میں آگاہ کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -Breaking News -