پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری 

پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری 
پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری 

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ) امیگریشن ایکسپرٹ بیرسٹر راشد اسلم کا کہنا ہے کہ جنوری 2021 سے پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کیلئے بہت سی آسانیاں پیدا ہوجائیں گی۔

بیرسٹر راشد اسلم نے ڈیلی پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ میں بہت زیادہ تبدیلیاں کی جائیں گے، جنوری 2021 سے برطانیہ میں نئے قوانین بنائے جائیں گے، برطانیہ اپنے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے گا، سب چیزیں طے ہو چکی ہیں اور برطانیہ اپنے سسٹم کو چلاتا رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ بریگزٹ کا عمل مکمل ہونے کے بعد برطانیہ میں امیگریشن کو بہت زیادہ نرم کیا جا رہا ہے۔ جن لوگوں کی پاکستان میں کمپنیاں ہیں ان کیلئے بہت زیادہ آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔ 

بیرسٹر راشد اسلم نے طلبہ کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ وہ برطانیہ کی ویزا پالیسی کو سٹڈی کریں اور جنوری 2021 کے بعد برطانیہ میں آئیں اور تعلیم حاصل کریں اور ساتھ ساتھ آفس کی ہدایات کے مطابق کام بھی کریں۔ 

مزید :

برطانیہ -تارکین پاکستان -