اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کے لیے بالی ووڈ کو چھوڑنے والی دنگل گرل زائرہ وسیم نے مداحوں سے ایسی اپیل کردی کہ آپ بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں

اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کے لیے بالی ووڈ کو چھوڑنے والی دنگل گرل زائرہ وسیم ...
اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کے لیے بالی ووڈ کو چھوڑنے والی دنگل گرل زائرہ وسیم نے مداحوں سے ایسی اپیل کردی کہ آپ بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں
کیپشن:    سورس:   twitter

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی دنگل گرل زائرہ وسیم نے مداحوں سے اپنی تصاویر ہٹانے کی اپیل کی ہے۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ نے ایک بار پھر مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 'فین پیجز' سے ان کی تصاویر ہٹا دیں۔اپنی پوسٹ میں زائرہ کا کہنا تھا کہ زندگی کا نیا دور شروع کرنے کی کوشش کررہی ہوں اور اس موقع پر مداحوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ میری تصاویر ہٹادیں اور فین پیجز سے بھی ہٹانے کا کہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جانتی ہوں انٹرنیٹ سے تصاویر ہٹانا مشکل ہے لیکن وہ پھر بھی مداحوں سے درخواست کررہی ہیں کہ میری تصاویر شیئر نہ کی جائیں۔ 

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی زائرہ وسیم نے گزشتہ سال اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کیلئے بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ ان کے اس فیصلے پر سخت تنقید بھی کی گئی تھی اور بعد ازاں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی بند کردیے تھے۔

مزید :

تفریح -