"پی ڈی ایم کورونا پھیلاؤ موومنٹ بنتی جارہی ہے"

 "پی ڈی ایم کورونا پھیلاؤ موومنٹ بنتی جارہی ہے"
 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ نے  کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ملک دشمن بن چکا، پی ڈی ایم کورونا پھیلاؤ موومنٹ بنتی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردی ویڈیو بیان میں رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے رہنما جب عدالتوں میں جاتے ہیں تو کہتے رش کی وجہ سے کورونا لگ سکتا ہے، پی ڈی ایم کی ایک جماعت نے اپنے نجی پروگرام میں کورونا ٹیسٹ پہلے کرانا لازمی قرار دیا ہے،انکے پروگرام میں بڑے لوگوں نے شرکت کرنی ہے اسلئے کہیں ان کو کورونا نہ لگ جائے،دوسری طرف بیچارے ورکر ہیں جن کی ان کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ "پاپا ڈیڈی بچاؤ موومنٹ" کے لوگ جلسے کر رہے ہیں، ان کو عوام کی پرواہ نہیں ہے، پی ڈی ایم کا انٹی پاکستان بیانیہ ہے ،کل پشاور کی عوام ان کو مسترد کر دے گی، عوام ان کو پہچانے،اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ان کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -