برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے ماتحت عملے کے ساتھ سخت رویے پر معافی مانگ لی

برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے ماتحت عملے کے ساتھ سخت رویے پر معافی مانگ لی
برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے ماتحت عملے کے ساتھ سخت رویے پر معافی مانگ لی
کیپشن:    سورس:   Instagram

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ) برطانیہ کی وزیر مملکت برائے داخلہ پریٹی پٹیل نے لوگوں کے ساتھ اپنائے جانے والے اپنے رویے پر معافی مانگ لی۔

برطانیہ کی وزیر مملکت برائے داخلہ پر ایک سابق عہدیدار نے الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنے سٹاف کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آتی تھیں، جس کی وجہ سے ان کے ساتھ کام کرنے والے لوگ ناخوش تھے، لہٰذا انہیں اس رویے کی وجہ سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

ایک انکوائری میں انکشاف ہوا کہ پریتی پٹیل کے سخت رویے کی وجہ سے قوانین کی خلاف ورزی ہوئی۔ انہوں نے یہ جان بوجھ کر نہیں کیا بلکہ وہ اپنے طرز عمل سے لاعلم تھیں۔

مزید :

بین الاقوامی -