پاکستان نے  مودی  کے الزامات   مسترد کردئیے،بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب، احتجاج ریکارڈ 

پاکستان نے  مودی  کے الزامات   مسترد کردئیے،بھارتی ناظم الامور کو دفتر ...
پاکستان نے  مودی  کے الزامات   مسترد کردئیے،بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب، احتجاج ریکارڈ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)   پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بھارتی الزامات مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، کسی بھی فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ  بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے،نریندری مودی کی طرف سے پاکستان مخالف الزامات پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی الزامات مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، کسی بھی فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی، پاکستان پہلے ہی ناقابل تردید ڈوزیئر جاری کر چکا ہے،یہ ڈوزیئیر بھارت میں دہشت گردی کی معاونت کے شواہد پر مبنی ہے۔ 

مزید :

قومی -