"وفاقی حکومت خود کورونا  ایس اوپیز پرعمل نہیں کرتی  لیکن اپوزیشن کو جلسوں سے منع کرتی ہے"

 "وفاقی حکومت خود کورونا  ایس اوپیز پرعمل نہیں کرتی  لیکن اپوزیشن کو جلسوں ...
 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی  پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان  کائرہ نے کہا کہ وفاقی حکومت خود کورونا  ایس اوپیز پرعمل نہیں کرتی  لیکن اپوزیشن کو جلسوں سے منع کرتی ہے،اسے خودبڑے پن کا مظاہرہ کرکے ایس اوپیزپرعمل کرنا چاہئے، وزیر اعظم خود حافظ آباد میں جلسے کا جواب دے رہے ہیں، حکومت کو جلدی چلے جانا چاہیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  پیپلز پارٹی  پنجاب کے صدر  قمرزمان  کائرہ نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران احتیاط کی ضرورت ہے،حکومت کو تھوڑا بڑے پن کا مظاہرہ کرتی تو پہلے خود اس پرعمل کرتی، اپوزیشن کو کہہ رہے ہیں جلسے نہ کریں اور وزیر اعظم خود حافظ آباد میں جلسے کا جواب دے رہے ہیں،گلگت بلتستان میں پوری انتخابی مہم چلائی اور ہمیں روکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کو  کورونا کے ساتھ رہناسیکھنا ہوگا، حکومت کو جلدی چلے جانا چاہیے، یہ بھی ایک کورونا ہے،جلسے  اگر  ایک قربانی ہے تو اپوزیشن اپنا کردار ادا کرے گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -