خادم رضوی کا جنازہ پی ڈی ایم کیلئے چیلنج؟ صحافی کا حیران کن دعویٰ

خادم رضوی کا جنازہ پی ڈی ایم کیلئے چیلنج؟ صحافی کا حیران کن دعویٰ
خادم رضوی کا جنازہ پی ڈی ایم کیلئے چیلنج؟ صحافی کا حیران کن دعویٰ
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی شاہین صہبائی نے دعویٰ کیا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ پر ہونے والا اجتماع پی ڈی ایم کیلئے چیلنج بن گیا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں شاہین صہبائی نے کہا کہ لاکھوں درلاکھوں لوگوں نے مرحوم خادم رضوی کے جنازے میں آکر پی ڈی ایم کو ایسا چیلنج دے دیا ہے کہ ساری قیادت کوغشی کے دورے پڑ رہے ہیں وہ کیسے مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے اور اتنے لوگ لایئں گے؟

انہوں نے کہا کہ اگر ایک جنازہ 11 پارٹیوں کے جلسے سے بڑا ہوگیا تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔

شاہین صہبائی نے کہا ’ میں شرط لگانے کو تیار ہوں کہ کورونا کے پیچھے چھپ کر پی ڈی ایم جلسے سے بھاگ جائے گی ، یہی ایک راستہ رہ گیا ہے اپنی عزت اور نام بچانے کا۔‘

خیال رہے کہ ہفتہ کے روز مینار پاکستان پر تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں تحریک لبیک کے مطابق 10 لاکھ اور حکومتی اداروں کے مطابق 5 لاکھ سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -