کیا حکومت اپوزیشن کے جلسوں سے خوفزدہ ہے؟سینیٹر شبلی فرازنے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ نیا تنازعہ کھڑا ہو جائے

کیا حکومت اپوزیشن کے جلسوں سے خوفزدہ ہے؟سینیٹر شبلی فرازنے دوٹوک اعلان کرتے ...
کیا حکومت اپوزیشن کے جلسوں سے خوفزدہ ہے؟سینیٹر شبلی فرازنے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ نیا تنازعہ کھڑا ہو جائے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فرازنےکہاہےکہ ہم جلسوں  سےخوفزدہ نہیں،حکومت نے اپوزیشن کو پہلےبھی تین شہروں میں جلسےکرنےدیئے،کوروناوباءشدت اختیارکررہی ہے،ایسی صورت حال میں جلسےکرناعوام کی جانوں سےکھیلنےکے مترادف ہے، عدالتی فیصلے کے باوجود جلسے  کیا جائے تو لیڈر شپ  کیخلاف کریمنل کیسز بننے چاہئیں،ہم نے خیبر پختونخوا میں 21 نومبر کو ہونیوالا جلسہ منسوخ کیا ہماری بھی ساری تیاریاں مکمل تھیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فرازنےکہاہےکہ ہم جلسوں  سےخوفزدہ نہیں،حکومت نےاپوزیشن کو کوئٹہ،گوجرانوالہ اورکراچی میں جلسےکرنےدیئے،کورونا وباءشدت اختیار کر رہی ہے،ایسی صورتحال میں جلسے کرناعوام کی جانوں سےکھیلنےکے مترادف ہے۔انہوں نےکہاکہ اگراپوزیشن عدالتی فیصلےکےباوجودجلسےکرتی ہےتو لیڈرشپ آرگنائزراورانتظامیہ کیخلاف کریمنلزکیسز بننےچاہئیں، کورونا کی صورتحال پہلےجیسی نہیں یہ پہلے سےزیادہ خطرناک ہے،کےپی کے میں کوروناکیسز کی شرح زیادہ ہے،پہلے جو جلسےہوگئےوہ ہو گئے  اب کوروناپھیل رہاہےہم نے خیبر پختونخوا میں 21 نومبر کو ہونے والا جلسہ منسوخ کیا،ہماری بھی ساری تیاریاں مکمل تھیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ایوان کا بھی ماحول خراب کر دیا ہے،بات کرنےنہیں دیتےشور شرابااورگالیاں دیتےہیں،جب دوسری طرف سے جواب آتا ہے تو الزام دوسروں پر لگا دیتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -