جمہوری طریقے کی بجائے ملک کو بندوق سے چلانے کی کوشش کی جاری ہے :راناثناءاللہ

 جمہوری طریقے کی بجائے ملک کو بندوق سے چلانے کی کوشش کی جاری ہے :راناثناءاللہ
 جمہوری طریقے کی بجائے ملک کو بندوق سے چلانے کی کوشش کی جاری ہے :راناثناءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثناءاللہ نے کہاہے کہ ملک کو ووٹ کی طاقت ختم کرکے بندوق سے چلانے کی کوشش کی جاری ہے، اس ملک میں ووٹ کو عزت جاتی تو ہم مشکل حالات میں نہ ہوتے،موجود ہ حکومت کا کوئی وجود ہے ، نہ ہی اس کی عملداری اور نہ ہی قانون کی حکمرانی،ن لیگ نے پاکستان کو ٹیک آف کی پوزیشن میں لاکر کھڑا کیا تھا جبکہ اس مخصوص ٹولے نے ملک کو مہنگائی کے بحرانوں میں لاکر کھڑا کردیا ، وکلا برادری کو مسلم لیگ ن کا ساتھ دینا چاہیے۔

 رانا ثنااللہ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں بھی وکلا برادری کارکن ہوں، یہ ملک جمہوری طریقے اور ووٹ سے حاصل ہوا ، بہت سی جمہوری طاقتوں نے ملک کو چلانے کی کوشش کی لیکن ڈکٹیٹرشپ نے ملک پر قبضہ کر لیا، ملک ترقی کی منازل طے کررہا تھا تو شب خون ماراگیا،مسلم لیگ کی پنجاب حکومت نے چین کیساتھ ملکر لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو حل کیا،ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں جاری دہشت گردی کو جڑ سے ختم کیا ،بابا رحمتے نے اپنے بھائی کی شکایت پر پی کے ایل آئی جیسے ادارے کو تباہ کردیا،ملک میں تمام ادارے اس ملک کے قانون اور آئین کا احترام کریں اور پارلیمنٹ سمیت دیگرادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں، ہم بھی قانون آئین کا احترام کرتے ہیں اور کریں گے ، ملک کو جمہوری طریقے سے چلنے دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت کا وجود ہے کہاں؟ جو پوسٹ چاہیے اس کا ریٹ مقرر ہے، کہیں پر بھی رول آف لا نہیں ہے، ہماری حکومت میں چینی کی قیمت پچاس روپے تھی، اب چینی کی قیمت اب 150 روپے کلو ہے ، چینی چوروں کو پکڑنے کی بجائے ان کو شیلٹر دیا ہوا ہے۔