ساجد احمد بھٹی بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب منتخب

ساجد احمد بھٹی بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب منتخب
ساجد احمد بھٹی بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب منتخب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نےمسلم لیگ ق کےرکن ساجداحمد خان بھٹی کو پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اس موقع پر سالک حسین ایم این اے بھی موجود تھے۔

چودھری پرویزالٰہی نےکہا کہ مسلم لیگ ق پنجاب اسمبلی میں موثر قانون سازی کے عمل میں پیش پیش ہے، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے انتخاب میں جن حکومتی اور اپوزیشن ارکان اسمبلی نے ساجد خان بھٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیاہے ان کے ہم تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساجد احمد خان بھٹی ایک سلجھے ہوئے نوجوان پارلیمنٹرین ہیں، وہ کمیٹی کے معاملات باہمی مشاورت سے چلائیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ارکان رانا مشہود احمد خان، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، ملک محمد احمد خان، ملک احمد علی اولکھ، خواجہ سلمان رفیق، محمد کاظم پیرزادہ، سمیع اللہ خان، رانا منور حسین، محمد ایوب خان، نوابزادہ وسیم خان بادوزئی اور غلام علی اصغر خان لہڑی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -