ٹی 20 ٹورنامنٹ ہارنے اور کپتانی سے ہاتھ دھونے کے بعد ویرات کوہلی اپنی اہلیہ کیساتھ منظرعام پر آگئے
نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کے بعد ویرات کوہلی کی پہلی بار اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ و بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ نئی تصویر شیئر کی ہے، ویرات کوہلی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مائی راک‘ اور اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے اہلیہ کے لیے دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔
My rock ❤️ pic.twitter.com/NaUWrG8US7
— Virat Kohli (@imVkohli) November 21, 2021
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے سفید رنگ کی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے، وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ کافی خوش اور پُراعتماد نظر آرہے ہیں۔