اعظم سواتی کی معافی بھی کسی کام نہ آئی ، مسافر ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم ، شہری سردی میں انتظار کرنے پر مجبور 

اعظم سواتی کی معافی بھی کسی کام نہ آئی ، مسافر ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم ، ...
اعظم سواتی کی معافی بھی کسی کام نہ آئی ، مسافر ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم ، شہری سردی میں انتظار کرنے پر مجبور 
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ ریلوے کے دعوؤں اور وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کی جانب سے سات گھنٹے سردی میں ٹرین کا انتظار کرنے والے مسافروں سے معافی مانگنے کےباوجود مسافر ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم ہے جس کی وجہ سے مسافر سردی میں گھنٹوں ریلوے سٹیشنوں پر انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق قراقرم چھ  گھنٹے ،بزنس ایکسپریس چار گھنٹے ،کراچی ایکسپریس تین  گھنٹے ،خیبر میل تین  گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،فرید ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،تیز گام ڈیڑھ گھنٹہ ،عوام ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ ،گرین لائن ،جعفر ایکسپریس اورشاہ حسین ایکسپریس بھی ڈیڑھ ،ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہیں۔ ٹرینوں کے انتظار میں ہزاروں مسافر ریلوے سٹیشنوں پر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں لیکن حکام کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگ رہی ۔یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور ریلوےسٹیشن پر سات گھنٹے تک زمین پر بیٹھ کر ٹرین کا انتظار کرنیوالے مسافروں سے وفاقی وزیر اعظم سواتی نے معافی مانگتے ہوئے ڈویژنل کمرشل آفیسر انور سادات اور ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر شاہد رضا سمیت تین افسران کو تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ  جو مسافروں کی عزت نہیں کرے گا وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے، مسافروں کو عزت نہ دینے والے افسران کی ریلوے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔