بیوی نے شوہر کو قتل کرکے لاش چھت سے لٹکا دی

بیوی نے شوہر کو قتل کرکے لاش چھت سے لٹکا دی
بیوی نے شوہر کو قتل کرکے لاش چھت سے لٹکا دی
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولنگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر شوہر کو  قتل کرکے اس کی لاش کو چھت سے لٹکا دیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے  مطابق واقعہ نواحی علاقے صادق نگر میں پیش آیا جہاں نازیہ نامی خاتون نے مبینہ طور پر  اپنے 22 سالہ شوہر محمد عاشق کو اپنے  آشنا کے ساتھ مل کر قتل کردیا اور بعد ازاں واقعے کو خود کشی کا رنگ دینے کیلئے لاش کو کپڑے سے باندھ کر چھت سے لٹکا دیا۔ 

پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں نازیہ، آصف اور عمران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کی آٹھ ماہ قبل نازیہ سے شادی ہوئی تھی۔ نازیہ کے ایک نوجوان سے ناجائز تعلقات تھے، روکنے پر اس نے بیٹے کو قتل کردیا۔