پاکستان میں 61 فیصد ڈاکٹر موٹاپے کا شکار، کتنے سگریٹ نوشی کے عادی ہیں؟ نئی تحقیق میں تہلکہ خیز انکشافات

پاکستان میں 61 فیصد ڈاکٹر موٹاپے کا شکار، کتنے سگریٹ نوشی کے عادی ہیں؟ نئی ...
پاکستان میں 61 فیصد ڈاکٹر موٹاپے کا شکار، کتنے سگریٹ نوشی کے عادی ہیں؟ نئی تحقیق میں تہلکہ خیز انکشافات
سورس: Twitter

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں ماہرین امراض قلب سمیت 61 فیصد ڈاکٹرز موٹاپے کی بیماری کا شکار ہیں۔

یہ تحقیق قومی ادارہ برائے امراض قلب کے محقق ڈاکٹر سالک احمد میمن کی جانب سے کی گئی ہے جو پانچویں کارڈیالوجی ریسرچ ایوارڈ کی تقریب میں پیش کی گئی۔  اس تحقیق میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کے ساڑھے سات فیصد ڈاکٹرز سگریٹ نوشی کی عادت میں مبتلا ہیں۔

ڈاکٹر سالک کے مطابق انہوں نے اپنی تحقیق  کیلئے پاکستان بھر کے 159 ڈاکٹرز اور ماہرین  امراض قلب کے انٹرویوز کیے اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے۔ ان میں سے 21 فیصد ڈاکٹرز اوبیسٹی کا شکار تھے جب کہ 40 فیصد ڈاکٹرز وزن کی زیادتی کا شکار تھے۔

تحقیق میں شامل 26 فیصد ڈاکٹرز  کے خاندان میں دل کی بیماریاں موجود تھیں جب کہ صرف 65 فیصد ڈاکٹرز اپنے خاندان میں دل کی بیماریوں سے آگاہ تھے۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -تعلیم و صحت -