ترکی کے حملے، کرد علاقوں میں 89 ٹارگٹ تباہ کردیے

ترکی کے حملے، کرد علاقوں میں 89 ٹارگٹ تباہ کردیے
ترکی کے حملے، کرد علاقوں میں 89 ٹارگٹ تباہ کردیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ترکی کی وزارت دفاع  کا کہنا ہے کہ ترک فورسز نے  شمالی عراق اور شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں پناہ گاہوں اور گولہ بارود کے ڈپو سمیت 89 اہداف کو تباہ کر دیا ۔فضائی  حملوں میں عراق میں قندیل، اسوس اور ہاکورک اور شمالی شام میں کوبانی، تل رفعت، سیزائر اور ڈیرک کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں  کرد دہشت گرد تنظیم کے نام نہاد ڈائریکٹرز کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ترکی کی جانب سے یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب کچھ روز پہلے ہی استنبول شہر میں دھماکہ ہوا تھا جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ ترک حکام نے اس دھماکے کا الزام کرد تنظیم پر عائد کیا تھا۔