پاکستان کھیلوں کیلئے پر امن ملک بن چکا ہے:رمیز راجہ

  پاکستان کھیلوں کیلئے پر امن ملک بن چکا ہے:رمیز راجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لئے پر امن ملک بن چکا ہے جس کا واضح ثبوت نامور کرکٹ ٹیمو ں کا دورہ پاکستان ہے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ او ر انگلینڈ کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں مزید ٹیمیں بھی جلد پاکستان کا دورہ کریں گی رمیز راجہ نے کہا کہ انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز شیڈول کے مطابق مقامات پر کھیلی جائے گی مہمان ٹیم27 نومبر و پاکستان پہنچ رہی ہے جس کے لئے ہم نے فول پروف انتظامات کئے ہیں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا رمیز راجہ نے مزید کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم سے امید ہے کہ ٹیسٹ سیریز کانٹے دار ثابت ہوگی اور سیریز کے لئے میرٹ پر جلد کھلاڑیوں کا بھی اعلان کردیا جائے گا مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بہترین کھلاڑی شامل ہیں اور پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے امیدہے کہ منتخب کردہ ٹیم کے کھلاڑی انگلینڈ سے کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز میں عمدہ پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتیں گے۔