قائد اعظم ٹرافی، ناردرن خیبرپختونخوا کیخلاف 223 رنز پر آؤٹ
راولپنڈی)اے پی پی):قائد اعظم کرکٹ ٹرافی ایونٹ میں ناردرن کرکٹ ٹیم خیبرپختونخوا کے خلاف 4 روزہ میچ کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 223 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، بیٹرروحیل نذیر 82 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئیخیبرپختونخوا کی جانب سے احسان اللہ نے 4، نیاز خان نے 3 اور محمد عمران نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا، خیبرپختونخوا نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنا لئے۔ قذافی سٹیڈیم میں سینٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کے خلاف 4 روزہ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنا لئے، ذیشان اشرف نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 145 رنز بنائے، عمران رفیق 58 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں شروع ہونے والے میچ میں سندھ نے بلوچستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 349 رنز بنا لئے، خرم منظور اور سعود شکیل نے شاندار سنچریاں سکور کیں، خرم منظور 174 اور سعود شکیل 124 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔