تھل جیپ ریلی2022 میر نادر خان مگسی نے جیت لی
مظفرگڑھ (اے پی پی):7ویں تھل جیپ ریلی2022 کا میدان میر نادر خان مگسی نے مار لیا،آصف فضل چوہدری دوسرے اورمحمد جعفر مگسی تیسرے نمبر پر رہے، سٹاک کیٹیگری کی 38 گاڑیوں نے حصہ لیا،میر نادر مگسی،صاحبزادہ محمد علی سلطان،آصف فضل چوہدری جیسے ماہر ریسر کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع تھا جبکہ گزشتہ برس کے چیمپئن زین محمود نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنا تھا،7ویں تھل جیپ ریلی کا میدان میر نادر مگسی نے مار لیا ہے، وہ 2 گھنٹے 10 منٹ اور 30 سیکنڈ میں فنشنگ پوائنٹ پر پہنچ کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ آصف فضل چوہدری 2 گھنٹے 12 منٹ اور 32 سیکنڈ میں فنشنگ لائن پر پہنچ کر دوسرے نمبر پر رہیاور جعفر مگسی تیسرے نمبر پر رہے۔