دوسرا ٹی20، بھارت نے نیوزی لینڈ کو65 رنز سے ہرا دیا

   دوسرا ٹی20، بھارت نے نیوزی لینڈ کو65 رنز سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ویلنگٹن (اے پی پی):بھارت نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو بآسانی 65 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی، سوریا کمار یادیو نے 111 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے، سوریا کمار یادیو نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 51 گیندوں پر 111 رنز بنائے جس میں 7 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، یہ ان کے ٹی 20 کیریئر کی دوسری سنچری ہے، ایشان کشن 36 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سادی نے تین اور لوکی فرگوسن نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 126 رنز بنا کر آٹ ہو گئی، کپتان کین ولیمسن 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، بھارت کی طرف سے دیپک ہودا نے چار جبکہ یوزیندرا چاہل اور محمد سراج نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، سوریا کمار یادیو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔