مچل سٹارک کا جلدوائٹ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ
سڈنی (این این آئی)آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے جلد انٹرنیشنل کرکٹ کے ایک فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مچل اسٹارک نے کہا کہ میں نے سلیکٹرز کے ساتھ اپنے مستقبل سے متعلق بات کی ہے، جب تک فٹ ہوں آسٹریلیا کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں اور وائٹ بال کے بجائے ریڈ بال کرکٹ کو ترجیح دوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کے لیے ممکن نہیں ہے کہ آپ تینوں فارمیٹ کی ہر گیم کھیلیں، کچھ عرصے سے دیکھ رہے ہیں کہ ایک ہی وقت میں دو ٹیمیں دو مختلف فارمیٹ کھیلتی ہیں، 12 ماہ کھیلنا ممکن نہیں آسٹریلین فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں لمبے عرصے تک تینوں فارمیٹ بیک وقت کھیل سکتا ہوں۔