کرسٹیانورونالڈو نے نئے مومی مجسمے کو شائقین سے شیئر کردیا

  کرسٹیانورونالڈو نے نئے مومی مجسمے کو شائقین سے شیئر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(این این آئی)فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے امریکا کے شہر نیویارک کے شہرہ آفاق ٹائمز اسکوائر پر اپنے نئے مومی مجسمے کو لوگوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے نئے مومی مجسمے کی ویڈیو شیئر کی ہے جو مشہور مادام تساؤ میوزیم میں رکھا گیا ہے۔ٹائمز اسکوائر پر ڈیجیٹل اسکرینوں کی شکل میں نصب بل بورڈز پر کرسٹیانو رونالڈو کا نام اور جھلک دیکھتے ہی مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہو ئی اور انہوں نے فوراً ہی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے اپنے موبائل فونز بھی نکال لیے۔اسٹار فٹبالر نے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بہت ہی دلچسپ انداز اپنایا۔