پہلے آل پاکستان کمشنر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز 

   پہلے آل پاکستان کمشنر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیر نگرانی ملتان ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا پہلا آل پاکستان کمشنر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا افتتاح مہمان خصوصی کمشنر ملتان اشفاق احمد نے کیا۔ اس موقع پر شہدائے ہاکی بلوچستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔\ مہمان خصوصی کمشنر ملتان نے ربن کاٹ کا ایونٹ کا افتتاح کیا۔ فضاء میں پرندے اور غبارے بھی چھوڑے گئے۔ مہمان خصوصی کا آفیشلز و کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کمشنر ملتان اشفاق احمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ یہ ایونٹ تاریخی ایونٹ ثابت ہوگا۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ایونٹ سے پاکستان ہاکی کو نیا ٹیلنٹ ملے گا، ہماری کوشش ہے پاکستان بھر سے آئے ہوئے مہمانوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہونے دیں اس حوالے سے ہماری انتظامیہ نے بھرپور انتظامات کئے ہوئے ہیں۔  ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے پول اے میں پاکستان واپڈا,، نجاب سینٹرل,پاکستان آرمی,سندھ,بلوچستان کی ٹیمیں شامل ہیں.جبکہ پول بی میں پاکستان نیوی,پاکستان ایئرفورس, پنجاب پولیس,ساؤتھ پنجاب اور پنجاب رینجرز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ 
پہلے دن کا پہلا میچ پنجاب سینٹرل اور سندھ کے مابین کھیلا گیا جو کہ پنجاب سینٹرل نے 4-6 سے جیت لیا۔ پنجاب سینٹرل کی جانب سے شہباز اور سراج نے دو دو جبکہ قیوم اور ارسلان نے ایک ایک گول سکور کئے۔ مذکورہ میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض امیر حمزہ، زاہد محمود نے سر انجام دیئے۔ ریزرو ایمپائر اسد عباس تھے جبکہ ٹیکنیکل آفیشل جاوید صادق اور ججز کے فرائض عثمان رفیق, مجاہد مرزا, محمد علی, نصر نے سرانجام دیئے۔  ایونٹ کے پہلے دن کا دوسرا میچ بلوچستان اور پاکستان واپڈا کے مابین کھیلا گیا جو کہ پاکستان واپڈا نے باآسانی 0-8 سے جیت لیا.۔پاکستان واپڈا کی جانب سے علی عزیز, تعظیم, اویس, اجمل, شرجیل, یاسر, امجد اور علیم نے ایک ایک گول سکور کئے۔ مذکورہ میچ میں امپائرنگ کے فرائض یاسر خورشید اور اسد عباس نے سرانجام دیئے ریزرو ایمپائر سلیم احمد تھے جبکہ ٹیکنیکل آفیشل شفقت ملک اور ججز کے فرائض راؤ ندیم,عمیر اکرم, مزمل حسین,جاوید صادق نے سرانجام دیئے۔ پہلے دن کا تیسرا میچ پاکستان نیوی اور پنجاب پولیس کے مابین کھیلا گیا جس میں پاکستان نیوی نے ایک کے مقابلے میں چھ گول سے پنجاب پولیس کو شکست دیدی. پاکستان نیوی کی جانب سے یاسر نے تین گق کرکے ہیٹرک جبکہ محسن,حماد اور سلطان نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ پنجاب پولیس کی جانب سے واحد گول حمزہ نے سکور کیا۔ مذکورہ میچ میں امپائرنگ کے فرائض یاسر خورشید اور حافظ عاطف ملک نے سر انجام دیئے ریزرو ایمپائر  زاہد حمید تھے جبکہ ٹیکنیکل آفیشل جاوید  اور ججز کے فرائض شفقت ملک, محمد علی, نصیر مغل, عثمان,آصف محمود نے سر انجام دیئے۔ پہلے دن کا چوتھا میچ پنجاب رینجرز اور (رائل آرچرڈ) ساؤتھ پنجاب کے مابین دلچسپ میچ کھیلا گیا جو کہ 0-0 سے برابر رہا۔ مذکورہ میچ میں امپائرنگ کے فرائض اسد عباس اور عرفان طاہر نے سرانجام دیئے ریزرو ایمپائر امیر حمزہ تھے جبکہ ٹیکنیکل آفیشل محمد علی تھے اور ججز کے فرائض مزمل حسین,عمیر,عثمان, مرزا مجاہد,راؤ ندیم نے سر انجام دیئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کمشنر ملتان اشفاق احمد کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر  خواجہ عمیر,  ڈی او سپورٹس رانا محمد ندیم انجم, ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن قمر ضیاء، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران صابر, صدر ڈی ایچ اے ملتان میاں محمد ظفر اللہ بھٹی, چیف کو آرڈینیٹر کامران شریف چوہدری,ایمپائر منیجر جمیل بٹ,اسسٹنٹ ایمپائر منیجر زوالفقار حسین, کو آرڈینیٹر امان اللہ ملک, کو آرڈینیٹر عبدالسعید, میڈیا کو آرڈینیٹر محمد وقاص شیخ,ڈی ایچ اے ملتان  نائب صدر سفیر شاہ,جوائنٹ سیکریٹری محمد آصف محمود,ایگزیکٹیو ممبر خرم شاہ بھی موجود تھے۔   #/s#