پھول نگر:گھر کا واحد کفیل 20سالہ محنت کش ٹرالی تلے آکر جاں بحق

  پھول نگر:گھر کا واحد کفیل 20سالہ محنت کش ٹرالی تلے آکر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پھول نگر(نمائندہ خصوصی)20 سالہ محنت کش ٹرالی تلے آکر جاں بحق،بائی پاس پر واقع پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا گھر کا کفیل زین اللہ رات کی ڈیوٹی ختم کر کے پھول نگر پہنچا اور بعد ازاں موٹرسائیکل پر اپنے کزن کے ہمراہ نواحی گاوں شیر پور جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی کو ٹراما سنٹر منتقل کردیا جہاں اس کے ہمراہ موجود ساتھی ورکرز کے مطابق ٹراما سنٹر اہلکاروں نے بنا کسی طبی امداد کے شدید زخمی کو لاہور ریفر کر دیا تاہم لاہور لیجاتے ہوے زخمی زین اللہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

مزید :

علاقائی -