مغلپورہ پولیس نے جعلی چیک مقدمات کے مفرور کوگرفتارکرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ پولیس نے19 لاکھ روپے مالیت کے جعلی چیک مقدمات کے مفرور کو گرفتارکر لیا تفصیلات کے مطابق مغلپورہ پولیس نے پولیس کو مطلوب مفرور اشتہاری ملزم محمد رمضان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر کے متعلقہ تھانے کی انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم کے خلاف جعلی چیک کے مقدمات تھانہ غازی آباد اور شادمان میں درج تھے۔