ناراض بیوی کے واپس گھر نہ آنے پر پولیس اہلکار کی سسرال میں فائرنگ

  ناراض بیوی کے واپس گھر نہ آنے پر پولیس اہلکار کی سسرال میں فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کرائم رپورٹر)نصیر آباد کے علاقہ میں ناراض بیوی کے واپس گھر نہ آنے پر پولیس اہلکار نے سسرال آکر فائرنگ کردی،پولیس کے مطابق اہل خانہ نے بتایا ہے کہ چوکی فردوس مارکیٹ میں تعینات پولیس کانسٹیبل کاشف اپنا چار ماہ کا بیٹا ماں سے چھین کر لے گیا پولیس اہلکار نے بیوی اور سالے وقاص پر تشدد کیا واقعہ چوکی فردوس مارکیٹ کی حدود مکہ کالونی میں پیش آیا کانسٹیبل کاشف رضا سول کپڑوں میں اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ آیا اور سسرال آکر فائرنگ کردی،فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا، پولیس نے موقع سے 4 خول برآمد کرلیں کانسٹیبل کاشف رضا کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی، بیوی پر تشدد کرتا تھا چند روز سے بیوی میکے آگئی تھی، کانسٹیبل کاشف رضا والٹن روڈ کے قریب کوارٹر میں رہائش پذیر ہے، پولیس  کا مزید کہنا تھا کہ کانسٹیبل گھر کو تالا لگا کر ملزم فرار ہوگیا۔

مزید :

علاقائی -