عادی مجرمان کیخلاف کریک ڈاؤن، 24گھنٹوں میں 10گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران 10 لسٹڈ عادی مجرمان کو گرفتار کیا جن میں سے ساندہ پولیس 3'ملت پارک 2'سمن آباد02'نواں کوٹ، گلشن اقبال'اقبال ٹاؤن پولیس نے 3 عادی مجرمان کو گرفتار کیاعادی مجرمان رابری،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کرتے تھے ان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج تھے۔