ڈولفن پولیس کی کارروائیاں، زخمی ڈاکو سمیت3 گرفتار

  ڈولفن پولیس کی کارروائیاں، زخمی ڈاکو سمیت3 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن پولیس نے مختلف کارروائیوں میں پولیس نے ایک زخمی ڈاکوسمیت تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق رائیونڈ میں پولیس ریسپانڈ یونٹ نے سنیپ چیکنگ کے دوران 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ فائرنگ کرتے ہوئے کھیتوں میں چھپ گئے، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی اور دو فرار ہو گئے ڈولفن ٹیم نے زخمی ڈاکو کو حراست میں لے کر متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا دوسری کاروائی میں ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں پراپرٹی ڈیلرکے آفس میں واردات کرکے فرار ہونے والے 2ڈاکو  ستو کتلہ کے قریب پکڑے گئے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد کر کے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -