فیروزوالہ: پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، 2فرار
فیروزوالہ (نامہ نگار)فیض پور موٹروے انٹرچینج کے قریب پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک 2 فرار ہو گئے ہلاک ہونے والا ڈاکو اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کے مقدمات میں لاہور اورشیخوپورہ اکو مطلوب تھابتایا گیا ہے کہ فیض پور پل کے قریب واقع آبادی رحمان گارڈن کے نزدیک موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے تیل سپلائی کرنے والی گاڑی کو روک کر لوٹ لیا اور گاڑی سواروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکوکی فائرنگ سے اس کا اپنا ساتھی ایک ڈاکو ہلاک پنجاب کے دوسرا ڈاکو فرار ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل فیروزوالا میاں شفقت علی اور ایس ایچ او فیکٹری ایریا فیصل عباس چدھڑ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش کے لیے علاقہ کی ناکہ بندی کر لی پولیس نے بتایا ہے کہ مرنے والے ڈاکوکی شناخت خلیل کے نام سے ہوئی جو لاہور کا رہنے والاتھا۔