کوٹ رادھا کشن کا قیدی کوٹ لکھپت جیل میں ہارٹ اٹیک سے چل بسا
قصور (بیورورپورٹ) کوٹ رادھا کشن کا رہائشی مقدمہ قتل کا ایک قیدی کوٹ لکھپت جیل میں ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہو گیا تفصیل کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاؤں کا رہائشی ہدایت علی نامی شخص ایک مقدمہ قتل میں کوٹ لکھپت جیل لاہور میں بند تھا جو گزشتہ روز ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا پولیس مصروف کارروائی ہے۔