اداکاروں کا انڈسٹری میں نام کمانا مشکل ہوگیا ہے، آمنہ ملک
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل آمنہ ملک نے کہا ہے کہ آج کے دور میں اداکاروں کا فلم انڈسٹری میں خود کو منوانا اور جگہ بنانا مشکل ہو گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں آمنہ ملک نے کہا ہے کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں صرف سینمٹک فلمیں انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ نہیں کیونکہ شائقین کی تفریح کے لئے نیٹ فلیکس جیسے دیگر متبادل ذرائع بھی آگئے ہیں لہذا آج کی نوجوان نسل کے لئے فلم انڈسٹری میں خود کو منوانا اور جگہ بنانا مشکل ہو گیا۔ہے جبکہ اس سے قبل صرف فلمیں ہی انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ تھیں۔ واضح رہے کہ آمنہ ملک جلد ہی کئی نئے پراجیکٹس میں دکھائی دیں گی۔