گلوکاری کا بچپن سے ہی بہت شوق تھا، عابدہ پروین

  گلوکاری کا بچپن سے ہی بہت شوق تھا، عابدہ پروین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا کہ صوفیانہ کلام کی گائیکی بنی نوع انسان کیلئے ایک پیغام ہے۔جس کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کر انا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گائیکی کے دوران احسا س ہی نہیں ہوتا کہ میری صوفیانہ پرفارمنس پر شرکا جھوم رہے ہوتے ہیں جو صوفیانہ کلام سے ان کا دلی والہانہ لگاؤ نظر آتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انکا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی مجھ کو گانے کا شوق تھا لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ مجھ کو میرے اللہ نے صوفیانہ کلام پڑھنے کیلئے ہی پیدا کیا ہے۔
 صوفیانہ کلام میں بہت طاقت ہے، ہر مذہب نسل کے لوگ اس کے سحر میں جھومتے دکھائی دیتے ہیں، صوفیا کرام کی یہ شاعری نہیں بلکہ انکا انداز گفتگو ہے جس کو مستقبل کیلئے محفوظ کیا گیا تاکہ آنے والی نسلیں اس سے فیضیاب ہوسکیں۔

مزید :

کلچر -