پرستاروں نے ہمیشہ میری بھرپور حوصلہ افزائی کی، نعمان

  پرستاروں نے ہمیشہ میری بھرپور حوصلہ افزائی کی، نعمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ میرے ذاتی خیال میں اداکار کو اپنے اوپر کسی خاص کردار کی چھاپ نہیں لگنے دینی چاہیے،اصل فنکار وہی ہے جس کے کردار نبھانے میں حقیقت کا گمان ہو، کوئی فنکار مکمل نہیں ہوتا بلکہ ہر روز نیا سیکھنا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے بے شمار ڈرامہ سیریلزمیں کام کیا اور میرے پرستاروں نے میری بھرپور پذیرائی بھی کی ہے۔ کردار کو چیلنج سمجھ کر قبول کرتا ہوں اور خدا کاشکر ہے کہ میرا کردار عوامی حلقوں میں پسند کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی اداکار مکمل نہیں ہوتا کیونکہ فن سمند کی طرح لا محدود ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوتی۔،ہر روز سیکھنے کے لئے آپ کو کچھ نہ کچھ ضرور ملتا ہے اور میں اپنی زندگی کا کوئی دن ضائع نہیں کرتا۔ اور ہرروز کسی نہ کسی سے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھتا ہوں چاہے۔

مزید :

کلچر -