ریکوری اہداف، میپکو ٹیموں کا گرینڈ آپریشن شروع، نادہندگان کیخلاف شکنجہ تیار
ملتان(نیوزرپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی کی جانب سے ریکوری کے 100فیصد اہداف حاصل کرنے کے لئے گرینڈ آپریشن شروع کردیاگیاہے اور ڈیفالٹرز کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جارہی ہے۔ ایس ڈی او ز کی سربراہی میں ریکوری (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
سٹاف ہفتہ اور اتوار کے روز بھی ریکوری ٹارگٹس حاصل کرنے کے لئے فیلڈ میں مصروف رہے۔ ایکسین پاکپتن ڈویژن سلیمان ثاقب نے شہر کے مختلف علاقوں میں ریکوری ٹیموں کے ہمراہ آپریشن کیا اور بیچ وائز فہرستوں پر ریکوری کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نورپور سب ڈویژن کے علاقوں لوہاراں والی کھوئی اور پل جالب جبکہ الفریدسب ڈویژن کے زیر انتظام علاقوں 30ایس پی پاکپتن، چک عالم ڈھڈی، پیر غنی روڈاور حسن ٹان میں بلوں کی وصولیاں چیک کیں اورٹیموں کو ہدایت کی کہ نادہندگان کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کئے جائیں اور بلوں کی مکمل ادائیگیاں ہونے تک بجلی بحال نہ کی جائے۔